اقتصادی تعاون تنظیم اضافی تعاون کے ذریعے بہتر گورننس اور انتہائی پڑھے لکھے معاشرہ کے ساتھ علاقائی یکجہتی، پائیدار معاشی ترقی اور آزادانہ تجارت کے فروغ کیلئے راہ ہموار کرے گی، دستاویز ای سی او وژن 2025ءپر مکمل عملدرآمد کا عزم

اقتصادی تعاون تنظیم اضافی تعاون کے ذریعے بہتر گورننس اور انتہائی پڑھے لکھے معاشرہ کے ساتھ علاقائی یکجہتی، پائیدار معاشی ترقی اور آزادانہ تجارت کے فروغ کیلئے راہ ہموار کرے گی، دستاویز ای سی او وژن 2025ءپر مکمل عملدرآمد کا عزم اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم اضافی تعاون کے ذریعے بہتر گورننس اور انتہائی پڑھے لکھے معاشرہ کے ساتھ علاقائی یکجہتی، پائیدار معاشی ترقی …

اقتصادی تعاون تنظیم اضافی تعاون کے ذریعے بہتر گورننس اور انتہائی پڑھے لکھے معاشرہ کے ساتھ علاقائی یکجہتی، پائیدار معاشی ترقی اور آزادانہ تجارت کے فروغ کیلئے راہ ہموار کرے گی، دستاویز ای سی او وژن 2025ءپر مکمل عملدرآمد کا عزم

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم اضافی تعاون کے ذریعے بہتر گورننس اور انتہائی پڑھے لکھے معاشرہ کے ساتھ علاقائی یکجہتی، پائیدار معاشی ترقی اور آزادانہ تجارت کے فروغ کیلئے راہ ہموار کرے گی۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والی دستاویز ای سی او وژن 2025ءکے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ای سی او عالمی ماحولیاتی برادری میں ایک علاقائی گروپ کے طور تسلیم کی جائے گی۔ رکن ممالک نے معاشی سرگرمیوں کے ذریعے پراجیکٹ کو وسعت دینے، ای سی او کے کردار کو مضبوط بنانے اور تنظیم کے مقاصد کے حصول کیلئے ایک سرگرم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے وژن پر پوری طرح عملدرآمد کا عزم کیا ہے۔ ای سی او اس بات کو یقینی بنائے گی کہ علاقائی میکنزم اور فریم ورک تعلیم، تربیت، ووکیشنل ضروریات اور لوگوں کی دیگر اضافی ضروریات کو پوری کرنے میں مدد دے اور ان کیلئے بہتر فوڈ سیکورٹی اور تحفظ فراہم ہو۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ رکن ممالک نے عالمی صحت کے نظام کے ساتھ صحت کی بہتر سہولیات کو فروغ دیا جائے اور ماحولیاتی دوستانہ، علاقائی معاشی اور سماجی تعاون کو فروغ دیا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply