واشنگٹن ۔ 02 مارچ (اے پی پی) امریکی نائب صدر مائک پنس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیگریشن سے متعلق اپنے پہلے حکم نامے کا دفاع کریں گے حالانکہ امریکہ کے سفر پر پابندی کے لیے ایک نئے حکم نامے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔صدر نے یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ نہ صرف وہ عدالتوں میں پہلے حکم نامے کا دفاع کریں گے، جس کے …
ٹرمپ سفری پابندی کا دفاع کریں گے، مائک پینس

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 02 مارچ (اے پی پی) امریکی نائب صدر مائک پنس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیگریشن سے متعلق اپنے پہلے حکم نامے کا دفاع کریں گے حالانکہ امریکہ کے سفر پر پابندی کے لیے ایک نئے حکم نامے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔صدر نے یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ نہ صرف وہ عدالتوں میں پہلے حکم نامے کا دفاع کریں گے، جس کے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ وہ مکمل طور پر ان کے صدارتی اختیار کے زمرے میں آتا ہے۔ بلکہ اس اختیار کا استعمال جو ایک نئے حکم نامے کے ساتھ قانون کے مطابق غیر متنازعہ ہوگا۔ وائس آف امریکا کے مطابق پینس نے یہ الفاظ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوے کہے








