جموںوکشمیر امن اور قانون کا نہیں ،کروڑوں کشمیریوں کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے،میر واعظ فورم

سرینگر ۔ 02 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک پورے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا قیام ممکن نہیں اور مسئلہ کشمیرکو صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل آمد یا پھر سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے …

سرینگر ۔ 02 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک پورے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا قیام ممکن نہیں اور مسئلہ کشمیرکو صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل آمد یا پھر سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار سرینگر میںحریت فورم کی ایگزیکٹو و جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا ۔ میرواعظ عمر فاروق نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں رواں سیاسی، تحریکی اور تنظیمی صورتحال کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply