ترکیہ کی سات ماہ کے دوران پاکستان میں12.3ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):ترکیہ نے رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران پاکستان میں 12.3ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 24 ۔ 2023 کے پہلے 7ماہ کے دوران ترکیہ کی جانب سے 12.3ملین ڈالر کی براہ راست( غیر ملکی )سرمایہ کاری کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 برسوں کے دورا ن ترکیہ کی جانب …

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):ترکیہ نے رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران پاکستان میں 12.3ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 24 ۔ 2023 کے پہلے 7ماہ کے دوران ترکیہ کی جانب سے 12.3ملین ڈالر کی براہ راست( غیر ملکی )سرمایہ کاری کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 برسوں کے دورا ن ترکیہ کی جانب سے مجموعی طور پر57.1ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے۔