جدہ ۔ 02 مارچ (اے پی پی) انڈونیشیا میںسعودی سفیر اسامہ محمد عبداللہ الشعیبی نے کہا ہے کہ سعودی عرب انڈونیشیا کے 3 مرکزی شہروں ماکسار ،میڈان اور سورابیا میں عربی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لئے ادارے قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ،جس کا مقصد انڈونیشیا کے لوگوں کی عربی زبان میں مہارت حاصل کرنے اور اس میں بہتری لانے کے لئے مدد کرنا ہے …
سعودی عرب کاانڈونیشیا میں عربی زبان سکھانے کے لئے 3 ادارے کھولنے کا فیصلہ

مزید خبریں
جدہ ۔ 02 مارچ (اے پی پی) انڈونیشیا میںسعودی سفیر اسامہ محمد عبداللہ الشعیبی نے کہا ہے کہ سعودی عرب انڈونیشیا کے 3 مرکزی شہروں ماکسار ،میڈان اور سورابیا میں عربی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لئے ادارے قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ،جس کا مقصد انڈونیشیا کے لوگوں کی عربی زبان میں مہارت حاصل کرنے اور اس میں بہتری لانے کے لئے مدد کرنا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق سعودی سفیر نے کہا کہ ادارے صرف عربی زبان کی تعلیم دیں گے اور ہم کسی کو بھی ادارے کو کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انڈونیشیا میں جزیرہ سومارتا میں عربی زبان کا ادارہ قائم کیا گیا ہے اور اب 3مذید ادارے ماکسار میں جزیرہ سولاویسی،سورابیا میں جزیرہ جاوا اور میڈان میں جزیرہ سومارتا میں قائم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ 3 ادارے حرمین شریفین بادشاہ سلمان کی منظوری کے بعد آئندہ 2 یا 3 ہفتوں میں کھولے جائیں گے ۔








