اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 147 کے تحت کمپنیوں کا سالانہ اجلاس بلانے کے کمیشن کے اختیار پر وضاحتی سرکلر جاری کیا ہے۔ 07 سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے عام اجلاس کے انعقاد میں کوتاہی اور تاخیر کی صورت میں کمپنیز ایکٹ 2017 کا سیکشن 147 کمیشن کو …
ایس ای سی پی کا کمپنیوں کا سالانہ اجلاس بلانے کے کمیشن کے اختیار پر وضاحتی سرکلر جاری
اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 147 کے تحت کمپنیوں کا سالانہ اجلاس بلانے کے کمیشن کے اختیار پر وضاحتی سرکلر جاری کیا ہے۔ 07 سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے عام اجلاس کے انعقاد میں کوتاہی اور تاخیر کی صورت میں کمپنیز ایکٹ 2017 کا سیکشن 147 کمیشن کو اختیار دیتا ہے کہ وہ اپنے طور پر زائد المیعاد عام اجلاسوں کا، خود اپنی تحریک پر یا کمپنی کے کسی ڈائریکٹر یا ممبر کی درخواست پراجلاس کا براہ راست انعقاد کرنے کا حکم دے۔
ایکٹ کے سیکشن 147 کی روح یہ ہے کہ ڈائریکٹرز یا ممبران کو اختیار دیا جائے کہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے جنرل اجلاس عام کو التوا میں ڈالنے کی صورت میں کمیشن کی مداخلت سے کمپنی کو جنرل میٹنگز منعقد کرنے پر مجبور کرسکیں۔ ایسی صورت میں جب کمپنی انتظامیہ کی عام مشینری اجلاس منعقد کرنے میں ناکام ہو جائے تو ایسی صورت میں اس شق نے متبادل فراہم کیا ہے۔اس کے ذریعے واضح کیا گیا ہے کہ ایک کمپنی کے رکن یا ڈائریکٹر اپنی انفرادی حیثیت میں ایکٹ کی دفعہ 147 کے تحت کمیشن کو جنرل میٹنگ منعقد کرنے کی درخواست ، جس کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات اور ثبوت لف ہوں، دے سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ ایکٹ کے سیکشن 147 کے تحت کمپنیاں ایسی درخواست دائر نہیں کر سکتیں کیونکہ کمپنی اپنے خلاف ہدایت نہیں مانگ سکتی۔









