تیسری بچت ایکسپو کا انعقاد21مارچ کو کراچی ایکسپو سنٹر میں کیا جائے گا ،ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نےکہا ہے کہ تیسری بچت ایکسپو کا انعقاد21مارچ کو کراچی ایکسپو سنٹر میں کیا جائے گا ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی ایکسپو سنٹر میں 21مارچ سے 23مارچ تک منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے کاروباری افراد اور ادارے اپنی مصنوعات کی تشہیر کریں گے۔ نمائش میں چاول ، دلیہ ، آٹا ، …

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نےکہا ہے کہ تیسری بچت ایکسپو کا انعقاد21مارچ کو کراچی ایکسپو سنٹر میں کیا جائے گا ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی ایکسپو سنٹر میں 21مارچ سے 23مارچ تک منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے کاروباری افراد اور ادارے اپنی مصنوعات کی تشہیر کریں گے۔

نمائش میں چاول ، دلیہ ، آٹا ، پھل ، تازہ سبزیاں ، دالیں ، گارمینٹس ، لیدر جیکٹس ،ای کامرس اور ہیلتھ ٹیک سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔