سعودی قومی عطیات مہم ، شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے 70 ملین ریال عطیہ

ریاض۔16مارچ (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مشترکہ طور پر قومی فلاحی امور کے لیے ’’احسان‘‘ پورٹل کے چوتھے ایڈیشن کو لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 40 ملین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 30 ملین ریال عطیہ کر دیئے۔ جو پورٹل کے فنڈ میں جمع کرائے گئے۔ اخبار 24 کے مطابق …

ریاض۔16مارچ (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مشترکہ طور پر قومی فلاحی امور کے لیے ’’احسان‘‘ پورٹل کے چوتھے ایڈیشن کو لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 40 ملین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 30 ملین ریال عطیہ کر دیئے۔ جو پورٹل کے فنڈ میں جمع کرائے گئے۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کے قومی فلاحی مرکز ’’احسان‘‘ کی نگران کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے عطیہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ احسان پورٹل کے تیسرے ایڈیشن میں 760 ملین ریال عطیات جمع ہوئے تھے جن سے 3 لاکھ 98 ہزار افراد مستفید ہوئے۔عالمی سطح پر احسان پورٹل کو موصول ہونے والے عطیات نے گنیز بک میں بھی ریکارڈ قائم کیا تھا۔گزشتہ سال صرف 27 رمضان المبارک کو 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ عطیات موصول ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ احسان پورٹل کے ذریعےرمضان المبارک میں سرکاری سطح پرعطیات وصول کئے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹول فری نمبر کے علاوہ مشترکہ بینک اکاونٹ اور پورٹل کی سہولت بھی موجود ہے جس کے ذریعے مخیر حضرات عطیات ارسال کرسکتے ہیں۔