کوالا بیلٹ ۔ 04 مارچ (اے پی پی) برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی یہ ملاقات ہفتے کے روز برونائی کے محل "قصرِ نور الایمان" میں ہوئی۔ واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز برونائی کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کے ساتھ ملاقات …
برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کی سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات

مزید خبریں
کوالا بیلٹ ۔ 04 مارچ (اے پی پی) برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی یہ ملاقات ہفتے کے روز برونائی کے محل "قصرِ نور الایمان” میں ہوئی۔ واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز برونائی کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون کو زیر بحث لایا۔ سلطان حسن کی جانب سے خادم حرمین شریفین کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جس میں برونائی اور سعودی عرب کے متعدد ذمے داران نے شرکت کی۔








