بیجنگ ۔ 04 مارچ (اے پی پی)چین نے تبت کے مذہبی رہنماءدلائی لامہ کے آروناچل پردیش کے دورے پر بھارت سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بھارت پر زور دیاہے کہ وہ تبت سے متعلق معاملے پر اپنے وعدوں اور عزم ہر قائم رہے ۔یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوان نے ہفتہ کو بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی ۔انہوں نے کہاکہ چین کو دلائی لامہ کے …
چین کا تبت کے مذہبی رہنماءدلائی لامہ کے آروناچل پردیش کے دورے پر بھارت سے تشویش کا اظہار،بھارت تبت سے متعلق معاملے پر اپنے وعدوں اور عزم ہر قائم رہے،ترجمان چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 04 مارچ (اے پی پی)چین نے تبت کے مذہبی رہنماءدلائی لامہ کے آروناچل پردیش کے دورے پر بھارت سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بھارت پر زور دیاہے کہ وہ تبت سے متعلق معاملے پر اپنے وعدوں اور عزم ہر قائم رہے ۔یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوان نے ہفتہ کو بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی ۔انہوں نے کہاکہ چین کو دلائی لامہ کے آروناچل پردیش کے دورے پر تشویش ہے،بھارت چین سرحد کے مشرقی حصے سے متعلق چین کی پالیسی واضح اورغیرمتزلزل ہے۔ترجمان نے کہاکہ دلائی لامہ گروپ طویل عرصہ سے علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث رہاہے اورسرحدی سوال پراس گروپ کا رویہ بے وقار ہے۔








