عراق کی چھٹی دفاعی نمائش میں 21 ممالک شریک

بغداد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) عراق میں چھٹی دفاعی نمائش دارالحکومت بغداد میں شروع ہو گئی ہے جس میں دنیا کے 21 ممالک شریک ہیں ۔عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں عراق کے وزیرداخلہ، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے مشیر اور عراق کے متعدد فوجی کمانڈروں کے ہمراہ بغداد میں متعین مختلف ملکوں کے سفیروں اور …

بغداد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) عراق میں چھٹی دفاعی نمائش دارالحکومت بغداد میں شروع ہو گئی ہے جس میں دنیا کے 21 ممالک شریک ہیں ۔عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں عراق کے وزیرداخلہ، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے مشیر اور عراق کے متعدد فوجی کمانڈروں کے ہمراہ بغداد میں متعین مختلف ملکوں کے سفیروں اور فوجی اتاشیوں نے شرکت کی۔عراق کے وزیرداخلہ قاسم الاعرجی نے دفاعی ساز وسامان کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ عراق کے دفاعی سازوسامان کی چھٹی نمائش، ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب عراق کی مسلح افواج، داعش کے خلاف فیصلہ کن فتح کے قریب ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply