سرینگر ۔ 06 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے ہفو ترال میں دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کی طرف سے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 8افرد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور انہیں علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت …
مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں ہڑتال، کاروبار زندگی مفلوج

مزید خبریں
سرینگر ۔ 06 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے ہفو ترال میں دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کی طرف سے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 8افرد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور انہیں علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد قصبہ ترال سمیت مختلف علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر آئے اور بھارت کے خلاف شدید مظاہرے کئے ۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرلاٹھی چارج کیا ، آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ فائر کئے۔ جس کے نتیجے میں20 مظاہرین زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔








