واشنگٹن۔ 06 مارچ (اے پی پی)امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے تردید کی ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے حالیہ صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ان کے فون کی نگرانی کا حکم دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق جیمز کومی نے امریکی وزارتِ قانون سے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کو مسترد کر دیں۔کہا جا رہا …
ایف بی آئی کے سربراہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فون ٹیپ کرنے کے دعوے کی تردید کر دی

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 06 مارچ (اے پی پی)امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے تردید کی ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے حالیہ صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ان کے فون کی نگرانی کا حکم دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق جیمز کومی نے امریکی وزارتِ قانون سے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کو مسترد کر دیں۔کہا جا رہا ہے کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر نے یہ تردید اس لیے جاری کی ہے کیونکہ ٹرمپ کا دعویٰ یہ تاثر دیتا ہے کہ ایف بی آئی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔اس سے قبل امریکی صدارتی انتخاب کے دوران نیشنل انٹیلیجنس کے ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یا ان کی انتخابی مہم کی فون کالز کی نگرانی نہیں کی گئی تھی۔








