فلوریڈا۔27مارچ (اے پی پی):قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اور بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ یونانی نامور ٹینس سٹار ماریاسیکاری اور قزاخستان کی یولیا انٹونونا پوٹینسیوا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ …
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور وکٹوریہ آزارینکاسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
فلوریڈا۔27مارچ (اے پی پی):قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اور بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ یونانی نامور ٹینس سٹار ماریاسیکاری اور قزاخستان کی یولیا انٹونونا پوٹینسیوا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔
میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یونانی نامور ٹینس سٹار ماریاسیکاری کو 5-7، 7-6(7-4) اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کرتے ہوئے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کرلی، بیلاروس کی فاتح کھلاڑی نے حریف قزاخستان کی یولیا انٹونونا پوٹینسیوا کو 6-7(4-7)، 6-1 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کا مقابلہ بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکاسے ہوگا۔







