اقوام متحدہ ۔ 07 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ماحول کی آلودگی کی وجہ سے دنیابھر میں ہرسال 17لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔یہ بات عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں کہی گئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق سیکنڈ ہینڈ سموکنگ،یو وی ریڈی ایشن،غیرمحفوظ پانی اورآلودگی کے باعث بچوں کی صحت کیلئے سنگین خطرات موجود ہیں۔رپورٹ …
ماحول کی آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال 17 لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 07 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ماحول کی آلودگی کی وجہ سے دنیابھر میں ہرسال 17لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔یہ بات عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں کہی گئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق سیکنڈ ہینڈ سموکنگ،یو وی ریڈی ایشن،غیرمحفوظ پانی اورآلودگی کے باعث بچوں کی صحت کیلئے سنگین خطرات موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیاءبھر میں ہرسال ہلاک ہونے والے بچوں میں آلودگی سے ہلاک ہونے والے بچوں کی شرح ایک چوتھائی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آلودہ ماحول بچوں کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے اوراس مسئلے سے نمٹنے کیلئے تمام حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔








