کیلیفورنیا۔ 07 مارچ (اے پی پی) سیل فون کا بکثرت استعمال کئی خطرناک امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کی ایک اہم سائنسی تحقیق کو کئی سال تک خفیہ رکھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سیل فون سے خارج ہونے والے تابکاری اثرات انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں اور یہ سیل فون کے استعمال کنندگان …
سیل فون کا بکثرت استعمال خطرناک ہے،امریکی تحقیق

مزید خبریں
کیلیفورنیا۔ 07 مارچ (اے پی پی) سیل فون کا بکثرت استعمال کئی خطرناک امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کی ایک اہم سائنسی تحقیق کو کئی سال تک خفیہ رکھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سیل فون سے خارج ہونے والے تابکاری اثرات انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں اور یہ سیل فون کے استعمال کنندگان کے لئے دماغی کینسر کا موجب بھی بن سکتے ہیں۔ برکلے میں صحت عامہ کے پبلک اسکول میں خاندانی و محلہ جاتی صحت کے مرکز کے ڈائرکٹر جوئیل ماسکووٹز نے ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے اس اہم رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا تھا ۔کیلی فورنیا کی عدالت کے حکم پر بالآخر یہ رپورٹ منظر عام پر آئی جس میں چونکا دینے والے انکشافات پائے گئے ہیں۔








