ڈونیڈن ۔ 08 مارچ (اے پی پی) ڈین ایلگر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لئے، ایلگر 128 اور ٹیمباباووما 38 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پروٹیز ٹیم کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 22 …
ڈین ایلگر کی ناقابل شکست سنچری، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 229 رنز بنا لئے

مزید خبریں
ڈونیڈن ۔ 08 مارچ (اے پی پی) ڈین ایلگر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لئے، ایلگر 128 اور ٹیمباباووما 38 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پروٹیز ٹیم کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 22 کے سکور پر اس کے تین مستند بلے باز آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر ایلگر اور کپتان فاف ڈوپلیسی نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ میں 126 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، ڈوپلیسی 52 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ ایلگر 128 رنز پر ناقابل شکست ہیں، نیل واگنر نے 2 وکٹیں لیں۔








