کابل ۔ 08 مارچ (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ایک فوجی ہسپتال پر مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے مطابق بدھ کی صبح سردار داود خان ہسپتال کے صدر دروازے پر ایک خودکش حملے کے بعد 3 حملہ آور عمارت کے اندر داخل …
کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب فوجی ہسپتال پر مسلح افراد کا حملہ، 30 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی ہوگئے

مزید خبریں
کابل ۔ 08 مارچ (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ایک فوجی ہسپتال پر مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے مطابق بدھ کی صبح سردار داود خان ہسپتال کے صدر دروازے پر ایک خودکش حملے کے بعد 3 حملہ آور عمارت کے اندر داخل ہوئے۔400 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب واقع ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ شدت پسند ڈاکٹروں کے بھیس میں تھے اور انھوں نے ہسپتال کے عملے اور وہاں موجود مریضوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس حملہ آوروں نے ہسپتال کی تیسری اور چوتھی منزل پر پناہ لی ہوئی تھی۔








