پیرس ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پیرس کے چڑیاگھرمیں گینڈے کے 30 ہزار پاونڈ مالیت کے سینگ چرا لیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گینڈے کے یہ سینگ ایک ایسی انوکھی واردات کے دوران چوری ہوئے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ڈکیتی کی اس انوکھی واردات میں گینڈے کے سرمیں گولیاں مارکرسینگ چرالیے گئے جن کی قیمت مارکیٹ میں 30 ہزار پاونڈ تک ہے۔ جانورکومار کر سینگ …
ڈکیتی کی انوکھی واردات،گینڈے کے سرمیں گولیاں مارکرسینگ چرالیے گئے ، قیمت 30 ہزار پاونڈ تک ہے

مزید خبریں
پیرس ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پیرس کے چڑیاگھرمیں گینڈے کے 30 ہزار پاونڈ مالیت کے سینگ چرا لیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گینڈے کے یہ سینگ ایک ایسی انوکھی واردات کے دوران چوری ہوئے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ڈکیتی کی اس انوکھی واردات میں گینڈے کے سرمیں گولیاں مارکرسینگ چرالیے گئے جن کی قیمت مارکیٹ میں 30 ہزار پاونڈ تک ہے۔ جانورکومار کر سینگ چرانے کی یورپ میں اپنی طرزکی یہ پہلی واردات ہے جس میں 4برس کے سفید گینڈے کے سرمیں 3گولیاں ماری گئیں۔ واردات کے وقت چڑیاگھرمیں عملے کے5 افراد موجود تھے۔ سیکورٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔








