جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں،چین

بیجنگ ۔ 08 مارچ (اے پی پی) چین نے شمالی کوریا ، جنوبی کوریا اور امریکہ پرزور دیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق چینی وزیرخارجہ یی ونگ (Wang Yi) نے بدھ کو اپنی ایک نیوز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے ایٹمی اور میزائل تجربات، جنوبی کوریا اورامریکہ کی مشترکہ …

بیجنگ ۔ 08 مارچ (اے پی پی) چین نے شمالی کوریا ، جنوبی کوریا اور امریکہ پرزور دیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق چینی وزیرخارجہ یی ونگ (Wang Yi) نے بدھ کو اپنی ایک نیوز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے ایٹمی اور میزائل تجربات، جنوبی کوریا اورامریکہ کی مشترکہ مشقیں کشیدگی کی وجہ ہیں اور اس کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہییں۔ انہوں نے فریقین پر زوردیا کہ وہ یہ سرگرمیاں روک دیں اور مذاکرات کی میز پر آئیں تاکہ مزاکرات سے معاملات کو حل کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply