ٹھٹھہ ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم سندھ کی تعمیرنو کریں گے، عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، سندھ کے دیہات، گوٹھوں اور قصبوں کو نیا ولولہ دیں گے، سندھ کے کونے کونے میں تازہ ہوائیں چلیں گی، بجلی، گیس، پانی، صحت کی سہولیات کے علاوہ یہاں موٹرویز بھی بنیں گی، ہم نے سندھ کی محرومیاں دور کرنے کا عزم …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب

مزید خبریں
ٹھٹھہ ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم سندھ کی تعمیرنو کریں گے، عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، سندھ کے دیہات، گوٹھوں اور قصبوں کو نیا ولولہ دیں گے، سندھ کے کونے کونے میں تازہ ہوائیں چلیں گی، بجلی، گیس، پانی، صحت کی سہولیات کے علاوہ یہاں موٹرویز بھی بنیں گی، ہم نے سندھ کی محرومیاں دور کرنے کا عزم کر رکھا ہے، سندھ کے گاﺅں اور دیہات کو پنجاب کے شہروں جیسا بنائیں گے، شاہ عبدالطیف بھٹائی اور لعل شہباز قلندر کی دھرتی کی پیاس بجھائیں گے، عوام کے ساتھ مل کر تعمیر و ترقی کا کام کریں گے۔ انہوں نے ٹھٹھہ میں 500 بستروں کا ہسپتال قائم کرنے کے علاوہ ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں لوگوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے علاقہ میں صحت کارڈز کی فراہمی کے پروگرام، بجلی، گیس، پانی اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وہ جمعرات کو ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جن مسائل کا یہاں ذکر کیا گیا وہ صوبہ کی دسترس میں ہیں اور صوبائی حکومت کو انہیں حل کرنا چاہیے تھا لیکن یہ حل نہیں ہو سکے اس لئے وفاقی حکومت یہ تمام مسائل حل کرے گی، اﷲ نے مجھے وزیراعظم بنایا ہے اس لئے یہ مسائل حل کرکے دکھاﺅں گا، ہم سندھ کی تعمیرنو کریں گے، عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، سندھ کے دیہات، گوٹھوں اور قصبوں کو نیا ولولہ دیں گے، سندھ کے کونے کونے میں تازہ ہوائیں چلیں گی، بجلی، گیس، پانی، صحت کی سہولیات کے علاوہ یہاں موٹرویز بھی بنیں گی، ہم نے سندھ کی محرومیاں دور کرنے کا عزم کر رکھا ہے، سندھ کے گاﺅں اور دیہات کو پنجاب کے شہروں جیسا بنائیں گے، شاہ عبدالطیف بھٹائی اور لعل شہباز قلندر کی دھرتی کی پیاس بجھائیں گے۔








