وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ایوان بالا میں توجہ مبذول نوٹس پرجواب

95

اسلام آباد ۔10 مارچ(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 2013ءسے بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو فعال بنا دیا گیا ہے‘ نیا چیئرمین اور ایڈوائزری بورڈ کام کر رہا ہے‘ اسلام آباد میں 20 بلڈ بنک موجود ہیں‘ 6 کو غیر معیاری خون کی منتقلی کی شکایات پر بند کردیا گیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر شیری رحمن کے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ یہ انتہائی تشویش کا معاملہ ہے، بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کام کر رہی ہے، اس وقت اسلام آباد میں سرکاری اور نجی شعبے میں 20 بلڈ بنک کام کر رہے ہیں جبکہ 6 بلڈ بنکوں کو غیر معیاری ہونے کی وجہ سے بند کیاگیا ۔