ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رضوان سعید شیخ سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے صحافیوں کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (مشرق وسطیٰ)رضوان سعید شیخ سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے صحافیوں کے وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے مطابق انہوں نے وفد کو دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط دوطرفہ تعلقات پر بریفنگ دی اور پاکستان کی پالیسی کے اہم ترجیحی شعبوں بالخصوص کشمیر اور فلسطین، تجارت اور سرمایہ کاری بشمول سی آئی ایف سی کے …

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (مشرق وسطیٰ)رضوان سعید شیخ سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے صحافیوں کے وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے مطابق انہوں نے وفد کو دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط دوطرفہ تعلقات پر بریفنگ دی اور پاکستان کی پالیسی کے اہم ترجیحی شعبوں بالخصوص کشمیر اور فلسطین، تجارت اور سرمایہ کاری بشمول سی آئی ایف سی کے اقدامات، سیاحت اور میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں