بگوٹا ۔30اپریل (اے پی پی):کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔شنہوا نے کولمبیا کی نیشنل آرمی کے حوالے سے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے شمالی علاقے میں سرکاری مشن پر تھا کہ واپسی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔سوشل میڈیا پر اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کولمبیا …
کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، 9 اہلکار ہلاک

مزید خبریں
بگوٹا ۔30اپریل (اے پی پی):کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔شنہوا نے کولمبیا کی نیشنل آرمی کے حوالے سے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے شمالی علاقے میں سرکاری مشن پر تھا کہ واپسی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔سوشل میڈیا پر اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ فوجی خلیجی قبیلے کے خلاف آپریشن کر رہے تھے۔








