سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وویمن پارلیمانی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین ارکان پارلیمنٹ کے پارلیمانی کردار کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے مقاصد کے لئے بین القوامی عزم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ صحت مند اور تعلیم یافتہ قوم کے لئے جہالت سے مقابلے کرنے کا راستہ خواتین کی راہنمائی اور خواتین کی مرکزیت کی حامل …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین ارکان پارلیمنٹ کے پارلیمانی کردار کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے مقاصد کے لئے بین القوامی عزم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ صحت مند اور تعلیم یافتہ قوم کے لئے جہالت سے مقابلے کرنے کا راستہ خواتین کی راہنمائی اور خواتین کی مرکزیت کی حامل پالیسی سے نکلتا ہے‘ پاکستانی پارلیمنٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا بھر میں پہلی پارلیمنٹ ہے جس نے ایس ڈی جیز پر پہلا پارلیمانی سیکرٹریٹ قائم کرتے ہوئے پارلیمانی حکمت عملی کے اپنے ویژن میں بین الاقوامی ترقی کا ایجنڈا شامل کیا ہے۔ پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل وویمن پارلیمانی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وویمن پارلیمانی کانفرنس کی جانب سے منعقدہ انٹرنیشنل وویمن پارلیمنٹری کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت انتہائی باعث مسرت ہے، مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ایشیاء‘افریقہ ‘یورپ اور آسٹریلیا کے براعظموں کے 16ممالک کے مندوبین خواتین اس کانفرنس میں شریک ہیں۔

Leave a Reply