صدر مملکت ممنون حسین کی یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالمالک عبدالجلیل المخلافی سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو باہمی اختلافات سے بچتے ہوئے کی ترقی اور استحکام کےلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ایوان صدر میں یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالمالک عبدالجلیل المخلافی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستانی وزارت خارجہ کے قائمقام سیکرٹری محمد وحید الحسن اور …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو باہمی اختلافات سے بچتے ہوئے کی ترقی اور استحکام کےلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ایوان صدر میں یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالمالک عبدالجلیل المخلافی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستانی وزارت خارجہ کے قائمقام سیکرٹری محمد وحید الحسن اور یمن کے سفیر محمد موطاہر الشعبی کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ جنگ سے یمن کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صورتحال میں جلد بہتری پیدا ہو گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان یمن کی ترقی اور استحکام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے اور خواہاں ہے کہ یمن میں جلد امن قائم ہو تاکہ وہاں کے لوگ جنگی کیفیت سے نکل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کے صدر منصور ہادی کی امن کےلئے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور منصور ہادی کو یمن کا جائز حکمران سمجھتا ہے اور انہیں پاکستان کی حمایت حاصل رہے گی اور خطہ میں امن اور ترقی کےلئے پاکستان یمن کی قانونی حکومت کاساتھ دیتا رہے گا۔

Leave a Reply