بارسلونا ایوارڈ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف ہے، وزیر مملکت انوشہ رحمن

اسلام آباد ۔13 مارچ(اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ بارسلونا ایوارڈ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے کاوشوں اور صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت انوشہ رحمن ایڈووکیٹ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ساڑھے تین سالوں سے سوشل اکنامک پروگرام کے حواےل سے اقدامات کر رہی ہے۔ حال ہی میں ہمیں بارسلونا …

اسلام آباد ۔13 مارچ(اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ بارسلونا ایوارڈ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے کاوشوں اور صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت انوشہ رحمن ایڈووکیٹ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ساڑھے تین سالوں سے سوشل اکنامک پروگرام کے حواےل سے اقدامات کر رہی ہے۔ حال ہی میں ہمیں بارسلونا ایوارڈ دیا گیا ہے جوکہ پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ یہ ٹیلی کمیونیکیشن کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے جوکہ پاکستان کو دوبارہ ملا ہے ہم اس قابل ہو چکے ہیں کہ ہم اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ گلوبل ایوارڈ حاصل کرنے پر ہم حکومت کو مبارکباد دیتے ہیں۔

Leave a Reply