اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کی معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ایف آئی اے لاہور کی تحقیقات کے نتیجے میں بائیکو نامی کمپنی کی جانب سے سرکاری خزانے میں مزید دس کروڑ جمع کرا دیے گئے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پٹرولیم لیوی ریکوری مد میں اب …
پٹرولیم لیوی معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت،بائیکو نامی کمپنی نے مزید دس کروڑ سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے ، وزیر داخلہ کی ایف آئی اے کارکردگی کی تعریف
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کی معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ایف آئی اے لاہور کی تحقیقات کے نتیجے میں بائیکو نامی کمپنی کی جانب سے سرکاری خزانے میں مزید دس کروڑ جمع کرا دیے گئے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پٹرولیم لیوی ریکوری مد میں اب تک ایک ارب چھپن کروڑ اور ستاسٹھ لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں جو سالہا سال سے التوا کا شکار تھے۔وزیر داخلہ کی ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔









