ممبئی۔7مئی (اے پی پی):سوریہ کمار یادو کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت ممبئی اندینز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 55ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ممبئی انڈینز کی آئی پی ایل میں چوتھی فتح ہے ۔ ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے ملنے والا 174 رنز کا ہدف 17 ویں اوور کی دوسری گیند پر …
آئی پی ایل، ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
ممبئی۔7مئی (اے پی پی):سوریہ کمار یادو کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت ممبئی اندینز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 55ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ممبئی انڈینز کی آئی پی ایل میں چوتھی فتح ہے ۔ ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے ملنے والا 174 رنز کا ہدف 17 ویں اوور کی دوسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ممبئی انڈینز کے سوریہ کمار یادو نے ناقابل شکست 102 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 55ویں میچ میں سن رائزرحیدرآباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بناکر ممبئی اندینز کو میچ میں کامیابی کے لئے 174 رنز کا ہدف دیا۔ ٹراوس ہیڈ 48 اور کپتان پیٹ کمنز ناقابل شکست 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ممبئی انڈینز کپتان ہاردک پانڈیا اور پیوش چاولہ نے 3،3 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
جواب میں ممبئی انڈینز نے سوریہ کمار یادو کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سن رائزرز حیدر آباد کی جانب سے ملنے والا 174 رنز کا ہدف 17 ویں اوور کی دوسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سوریہ کمار یادو ن51 گیندوں پر 6 فلک شگاف چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 102 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔یہ ممبئی انڈینز کی آئی پی ایل میں چوتھی فتح ہے ۔ سوریہ کمار یادو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\








