نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان اور برطانیہ کا 2 روزہ سیمینار افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تھے،برطانوی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے کی اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستان اور برطانیہ کا 2 روزہ سیمینار منعقد ہوا جس کا موضوع استحکام اور امن کوششوں میں تجربات …
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان اور برطانیہ کا 2 روزہ سیمینار
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان اور برطانیہ کا 2 روزہ سیمینار
افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تھے،برطانوی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے کی
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستان اور برطانیہ کا 2 روزہ سیمینار منعقد ہوا جس کا موضوع استحکام اور امن کوششوں میں تجربات سے استفادہ تھا۔ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ برطانوی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے گذشتہ کئی سالوں سے بدنظمی اور دہشت کی قوتوں کے خلاف پاکستان کی زبردست جدوجہد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سال 2007-08ءمیں شروع ہونے والے فوجی آپریشن کی اہمیت اجاگر کی، آپریشن ردالفساد اس کا تسلسل ہے جس کا مقصد فوجی آپریشن کی کامیابی کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں امن، استحکام اور معمول کی زندگی بحال کرنا ہے۔









