برطانیہ میں پہلی دولت مشترکہ وزرائے تجارت کانفرنس کا انعقاد، 20 سے زائد رکن ممالک کے سیاسی رہنماﺅں، اعلیٰ حکام اور پالیسی سازوں کی شرکت

لندن ۔ 14 مارچ (اے پی پی) برطانیہ میں کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل (سی ڈبلیو ای آئی سی) اور کامن ویلتھ سیکریٹریٹ کے اشتراک سے پہلی دولت مشترکہ وزرائے تجارت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دولت مشترکہ کے 20 سے زائد رکن ممالک کے سیاسی رہنماﺅں، اعلیٰ حکام اور پالیسی سازوں نے شرکت کی، کانفرنس میں سیکرٹری تجارت عظمت علی رانجھا نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ دو روزہ …

لندن ۔ 14 مارچ (اے پی پی) برطانیہ میں کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل (سی ڈبلیو ای آئی سی) اور کامن ویلتھ سیکریٹریٹ کے اشتراک سے پہلی دولت مشترکہ وزرائے تجارت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دولت مشترکہ کے 20 سے زائد رکن ممالک کے سیاسی رہنماﺅں، اعلیٰ حکام اور پالیسی سازوں نے شرکت کی، کانفرنس میں سیکرٹری تجارت عظمت علی رانجھا نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ دو روزہ ایونٹ میں وزراءاور مندوبین نے تعاون بڑھانے اور دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر برطانیہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تجارت لیام فوکس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی معیشت سپیشلائزیشن، انڈسٹری اور مواقع کے حوالے سے ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہے، یہی ہماری طاقت ہے، ہمیں ایک دوسرے کے وسیع تجربات سے سیکھنا اور ایک دوسرے کے علم اور ٹیلنٹ کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply