اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں پولیو کیس کی مکمل تحقےقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پولیو کے کم خطرہ والے علاقہ میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس پھیلنے کے زیادہ خطرہ والے علاقوں کے پولیو پروگرام میں …
فوکل پرسن برائے پولیوسینیٹر عائشہ رضا فاروق کی ضلع دیامیر میں پولیو کیس کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں پولیو کیس کی مکمل تحقےقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پولیو کے کم خطرہ والے علاقہ میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس پھیلنے کے زیادہ خطرہ والے علاقوں کے پولیو پروگرام میں بہتری آئی ہے، اب یہ وائرس کم خطرہ والے اور پولیو کے قطرے پینے سے مسلسل محروم رہنے والے بچوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر وجوہات کی مزید تفصیلات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کرادی ہیں تاکہ اس کمیونٹی کے دوسرے بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔









