وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین اور وژن رکھنے والے رہنما ہیں،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین اور وژن رکھنے والے رہنما ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ان کے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ووٹ دئیے جو آج بھی ملک …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین اور وژن رکھنے والے رہنما ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ان کے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ووٹ دئیے جو آج بھی ملک بھر میں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے تو لوگوں کی فلاح و بہبود کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

Leave a Reply