روم۔16مئی (اے پی پی):کیرولین ڈولہائیڈاور ان کی ہم وطن جوڑی دار میری کراؤزیک پر مشتمل امریکی جوڑی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئی ۔فاتح جوڑی نے ویمنز ڈبلز مقالوں کے کوارٹر فائنل میچ میں میکسیکو کی جیولیانا ماریون اولموس ڈک اور ان کی روسی جوڑی دار الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا کو شکست دی ۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین …
اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ،کیرولین ڈولہائیڈاور میری کراؤزیک ٹاپ فور میں داخل

مزید خبریں
روم۔16مئی (اے پی پی):کیرولین ڈولہائیڈاور ان کی ہم وطن جوڑی دار میری کراؤزیک پر مشتمل امریکی جوڑی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئی ۔فاتح جوڑی نے ویمنز ڈبلز مقالوں کے کوارٹر فائنل میچ میں میکسیکو کی جیولیانا ماریون اولموس ڈک اور ان کی روسی جوڑی دار الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا کو شکست دی ۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ ویمنز ز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں کیرولین ڈولہائیڈاور ان کی ہم وطن جوڑی دار میری کراؤزیک پر مشتمل امریکی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف میکسیکو کی جیولیانا ماریون اولموس ڈک اور ان کی روسی جوڑی دار الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ،
جہاں فاتح امریکی جوڑی کا مقابلہ سیرا ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی جوڑی سے ہوگا۔








