شہباز شریفٰ نے پاکستان کے پہلے ہیپاٹائٹس ٹریٹمنٹ فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا

لاہور۔19 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اتوار کے روز پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی سائٹ پر ہیپاٹائٹسٹریٹمنٹ فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا جبکہ وزیراعلیٰ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی مین عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ جدید مشینری اور طبی سہولتوں سے آراستہ اس فلٹر کلینک میں ہیپاٹائٹسکے مریضوں کو علاج معالجہ کی …

لاہور۔19 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اتوار کے روز پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی سائٹ پر ہیپاٹائٹسٹریٹمنٹ فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا جبکہ وزیراعلیٰ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی مین عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ جدید مشینری اور طبی سہولتوں سے آراستہ اس فلٹر کلینک میں ہیپاٹائٹسکے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین اور جدید سہولتیں ملیں گی۔ کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو جدید علاج معالجہ میسر آئے گا اور جگر کی پیوندکاری کی سہولت بھی ملے گی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہیپاٹائٹسفلٹر کلینک کے افتتاح اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی مین عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایسے فلٹر کلینک پنجاب کے 36 اضلاع میں جنگی بنیادوں پر بنائے جائیں گے اور یہ تمام کلینکس رواںسال کے آخر تک ہیپاٹائٹسکے مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی شروع کر دیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply