وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ نے ساڑھے تین سال میں 25سے 26 بلین جھوٹ بولے اور یو ٹرن لیے،خان صاحب آپ کو جہاں اور جس جگہ موقع ملتا ہے آپ ایک اور جھوٹ بولتے ہیں، شکر ہے ساڑھے تین سال میں آپ نے ایک درخت تو لگایا۔ اگر آپ یہ درخت بھی نہ لگاتے …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ نے ساڑھے تین سال میں 25سے 26 بلین جھوٹ بولے اور یو ٹرن لیے،خان صاحب آپ کو جہاں اور جس جگہ موقع ملتا ہے آپ ایک اور جھوٹ بولتے ہیں، شکر ہے ساڑھے تین سال میں آپ نے ایک درخت تو لگایا۔ اگر آپ یہ درخت بھی نہ لگاتے تو2018 میں خیبر پختونخوا کے عوام کو کیا منہ دکھاتے، آپ کے وزرا ءاور پی ٹی آئی پر جب کرپشن کا الزام لگتا ہے تو آپ اور رونا شروع کر دیتے ہیں اور ساڑھے تین سال سے دوسروں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آئی،اب رونے سے فرق نہیں پڑے گا، کام کرنے کا وقت گزر گیا،آپ کی ناکامی کے پیچھے آپ کی جھوٹ بولنے کی عادت، منفی سیاست اور حسد ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میںوزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شکر ہے خان صاحب ساڑھے تین سال میں آپ نے ایک درخت تو لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ درخت بھی نہ لگاتے تو2018 میں خیبر پختونخوا کے عوام کو کیا منہ دکھاتے۔

مزید خبریں

Leave a Reply