آڈیٹر جنرل نے گرینڈ حیات ہوٹل کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرنے والے آڈیٹرز کےلئے اعزازیہ کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے گرینڈ حیات ہوٹل کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرنے والے آڈیٹرز کےلئے اعزازیہ کی منظوری دیدی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے فیڈرل آڈٹ (ورکس) کے آڈیٹرز کےلئے دو بنیادی تنحواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کی …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے گرینڈ حیات ہوٹل کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرنے والے آڈیٹرز کےلئے اعزازیہ کی منظوری دیدی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے فیڈرل آڈٹ (ورکس) کے آڈیٹرز کےلئے دو بنیادی تنحواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دی ہے، ان آڈیٹرز نے گرینڈ حیات ہوٹل کی تعمیرات کے متعلق آڈٹ کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جس میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی نہ صرف آڈیٹرز کی پیشہ وارانہ مہارت کی عکاس ہے بلکہ اس سے آڈٹ کا بہتر تاثر بھی قائم ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل رانا اسد امین نے محکمے میں سٹرٹیجک ریفارمرز (2015-19ئ) کے تحت سزا و جزا کا نظام وضع کیا ہے جس کے تحت بدعنوانی اور بے ضا بطگیوں پر گزشتہ 6 ماہ میں گریڈ 17 کے تین جبکہ گریڈ کے 19 کے افسران کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے کیونکہ وہ کسی بھی بدانتظامی یا بے قاعدگی کے بارے میں زیروٹالرنس کے فارمولے پر کار بند ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply