اسلام آباد ۔20 مارچ(اے پی پی) وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کریمنل جسٹس سسٹم پر مجموعی طور پر نظرثانی کا آغاز کردیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے دوبارہ فعال نہ ہونے …
نیکٹا نے صوبائی حکومتوں سے مل کر کریمنل جسٹس سسٹم پر مجموعی طور پر نظرثانی کا آغاز کردیا ہے، وزارت داخلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔20 مارچ(اے پی پی) وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کریمنل جسٹس سسٹم پر مجموعی طور پر نظرثانی کا آغاز کردیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے دوبارہ فعال نہ ہونے کو یقینی بنایا جارہا ہے، بلوچستان میں مفاہمت کی جانب اقدامات اٹھاتے ہوئے فراریوں یا کالعدم قرار دیئے گئے افراد کے سرنڈر‘ مفاہمت اور بحالی جاری ہے۔ دہشتگردوں اور دہشتگرد تنظیموں کی مالی مدد کو بند کیا گیا ہے۔ تمام صوبائی سی ٹی ڈیز میں کاﺅنٹر ٹیرر ازم فنانسنگ یونٹ قائم کئے جارہے ہیں۔ صدقہ و خیرات کے قواعد کے لئے پالیسیوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔








