وفاقی سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس

وفاقی سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس ‘ پیمرا قوانین اورالیکٹرانک میڈیا کے کوڈ آف کنڈیکٹ پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی نے پیمرا قوانین اورالیکٹرانک میڈیا کے کوڈ آف کنڈیکٹ پر حقیقی …

وفاقی سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس ‘ پیمرا قوانین اورالیکٹرانک میڈیا کے کوڈ آف کنڈیکٹ پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی نے پیمرا قوانین اورالیکٹرانک میڈیا کے کوڈ آف کنڈیکٹ پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔وہ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔پیمرا حکام نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات شعیب احمد صدیقی کو پیمرا قوانین ‘الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈیکٹ 2015 پر عمل درآمد بالخصوص سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی ۔سیکرٹری اطلاعات و نشریات شعیب احمد صدیقی نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو ہدایت دی کہ اتھارٹی کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر کی گئی کارروائی پر جامع رپورٹ تیار کی جائے جو عدالت عالیہ میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply