پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا پہلی بار قومی باکسرز کیلئے رینکنگ متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نے ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی باکسرز کیلئے رینکنگ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، آئندہ ماہ دو کیمپس میں باکسرز کے درمیان مقابلوں کے بعد رینکنگ جاری کی جائے گی۔ پی بی ایف کے جنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل محمد ناصر اعجاز نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نے ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی باکسرز کیلئے رینکنگ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، آئندہ ماہ دو کیمپس میں باکسرز کے درمیان مقابلوں کے بعد رینکنگ جاری کی جائے گی۔ پی بی ایف کے جنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل محمد ناصر اعجاز نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے 28 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں انٹر کیمپ رینکنگ چیمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، چیمپئن شپ میں باکسرز کی کارکردگی کی بنیاد پر تمام ویٹ کیٹگریز کی رینکنگ جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ایمرجنگ باکسرز کو ٹریننگ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اسی سلسلے میں ایمرجنگ باکسرز کے دو ٹرینگ کیمپ کراچی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ جاری ہیں، دونوں کیمپس میں مجموعی طور پر 42 باکسرز حصہ لے رہے ہیں، انٹر کیمپ چیمپئن شپ کے انعقاد تک کیمپس جاری رہیں گے۔

Leave a Reply