اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.8فیصد کااضافہ جبکہ درآمدات میں دوفیصدکی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 21.730 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک کے تجارتی خسارہ کاحجم 25.642 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مئی 2024 میں تجارتی خسارہ کاحجم 2.108 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے مقابلہ میں 15 فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 0.1 فیصدزیادہ ہے، اپریل میں پاکستان کاتجارتی خسارہ 2.495 ارب ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 2.107 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ملکی برآمدات کامجموعی حجم 28.117 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.8فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات سے ملک کو25.368 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، مئی 2024 میں پاکستان کی کل برآمدات کاحجم 2.840 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے مقابلہ میں 21 فیصداورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 29فیصدزیادہ ہے، اپریل میں پاکستان کی برآمدات کاحجم 2.351 ارب ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 2.197ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پاکستان کی مجموعی درآمدات کاحجم 49.848 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر51.010ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
مئی 2024 میں ملکی درآمدات کاحجم 4.948 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے مقابلہ میں دوفیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 15 فیصدزیادہ ہے،اپریل میں ملکی درآمدات کاحجم 4.846 ارب ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 4.304 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔