ماسکو۔29جون (اے پی پی):روس نے اپنی سرحد کے قریب جاپان جنگی مشقوں پر احتجاج کرتے ہوئےاسے خبر دار کیا ہے کہ روس ان جنگی مشقوں کے باعث اپنی سلامتی کے لئے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرے گا۔ تاس کے مطاق روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ روس میں جاپان کے سفارت خانے کو جاپانی حکام کے جرمنی …
روس کا جرمنی اور سپین کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں پر جاپان کو انتباہ

مزید خبریں
ماسکو۔29جون (اے پی پی):روس نے اپنی سرحد کے قریب جاپان جنگی مشقوں پر احتجاج کرتے ہوئےاسے خبر دار کیا ہے کہ روس ان جنگی مشقوں کے باعث اپنی سلامتی کے لئے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرے گا۔ تاس کے مطاق روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ روس میں جاپان کے سفارت خانے کو جاپانی حکام کے جرمنی اور سپین کے ساتھ مل کر ہوکائیڈو جزیرے پر روسی فیڈریشن کی سرحدوں کے بالکل قریب 19 جولائی سےشروع ہونے والی ایک ہفتے کی مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کے منصوبے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم فومیوکیشیڈا کی انتظامیہ کی غیر ذمہ دارانہ پالیسی جاپان کو شمال مشرقی ایشیا اور پورے ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں خطرناک کشیدگی کے راستے کی طرف لے جارہی ہے۔اس پر ہم نے جاپانی حکومت کو دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے اور روسی فیڈریشن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مناسب جوابی اقدامات بارے خبردار کیا ہے۔بیان کے مطابق جاپانی حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ ہمارے ملک کی مشرقی سرحدوں کے قریب غیر علاقائی ممالک جو نیٹو کی رکنیت بھی رکھتے ہیں، کے تعاون سے کی جانے والی اشتعال انگیز فوجی سرگرمیاں روس کے لئے واضح طور پر ناقابل قبول ہیں۔روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کو روسی فیڈریشن کی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ سمجھتے ہیں۔








