نیپال میں مون سون بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک

کھٹمنڈو۔29جون (اے پی پی):نیپال میں مون سون بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق میونسپلٹی کے چیئرمین دیوی رام آریال نے بتایا کہ ضلع گلمی کی ملیکہ دیہی میونسپلٹی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، امدادی کارکنوں نے مٹی کے تودوں میں دب کر ہلاک ہونے والے تمام افراد …

کھٹمنڈو۔29جون (اے پی پی):نیپال میں مون سون بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق میونسپلٹی کے چیئرمین دیوی رام آریال نے بتایا کہ ضلع گلمی کی ملیکہ دیہی میونسپلٹی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، امدادی کارکنوں نے مٹی کے تودوں میں دب کر ہلاک ہونے والے تمام افراد کی نعشوں کو نکال لیا ہے ۔

ضلعی پولیس ترجمان اندرا بہادر رانا نے بتایا کہ ضلع سینگجا کے گائوں پیڈی کھولا میں بھی مٹی کے تودے گرنے سے ماں اور بیٹی ہلاک ہو گئیں ۔ حکام نے بتایا کہ 10 جون سے مون سون شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

 

مزید خبریں