بیجنگ۔29جون (اے پی پی):آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ کے نام ایک پیغام میں پیرس اولمپک کھیلوں کی غیر معمولی کامیابیوں کو فروغ کے لئے چا ئنا میڈ یا گروپ ( سی ایم جی )کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ …
پیرس اولمپکس کے فروغ کے لئے چا ئنا میڈیا گروپ کے ساتھ کام کرنے کی امید ہے، تھامس باخ

مزید خبریں
بیجنگ۔29جون (اے پی پی):آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ کے نام ایک پیغام میں پیرس اولمپک کھیلوں کی غیر معمولی کامیابیوں کو فروغ کے لئے چا ئنا میڈ یا گروپ ( سی ایم جی )کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی او سی کے طویل مدتی شراکت دار کی حیثیت سے چائنا میڈیا گروپ نے چینی اور عالمی سامعین کے سامنے اولمپک کھیلوں کی کشش کو پیش کرنے میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اولمپک تحریک میں آپ کے شاندار تعاون کے لئے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ ایک بار پھر میری پیرس میں شین ہائی شونگ سے ملاقات ہوگی ۔ انہوں نے کہا میں 2024 کے پیرس اولمپک کھیلوں کی نشریات کی مکمل کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور جلد ہی پیرس میں آپ سے ملنے کا منتظر ہوں۔








