بیڈمنٹن کا پندرہ روزہ سمر کیمپ شروع ہو گیا

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام پندرہ روزہ بیڈمنٹن سمر کیمپ شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گیا۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد،خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ سمر کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش …

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جاری چار روزہ ڈسڑکٹ بیڈ منٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام پندرہ روزہ بیڈمنٹن سمر کیمپ شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گیا۔

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد،خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ سمر کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کا اندراج فون نمبر 0321-5354000 پر کروا سکتے ہیں۔

مطاہر سہیل نے مزید کہا کہ اس سمر کیمپ سے سکول کالجز کے طلباء وطالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہاہے۔ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لئے یہ تربیتی کیمپ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جاتا ہے۔