نیٹ بال چیمپئن شپ، مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان آرمی اور سی آر نیٹ بال اکیڈمی کی فائنل میں رسائی

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان آرمی اور سی آر نیٹ بال اکیڈمی نے فائنل میں جگہ بنالی۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل امجد گل مہمان خصوصی تھے تھے جن سے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا۔ پاکستان …

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان آرمی اور سی آر نیٹ بال اکیڈمی نے فائنل میں جگہ بنالی۔

اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل امجد گل مہمان خصوصی تھے تھے جن سے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گز شتہ روز لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کو 14-38 گول سے اور دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نیوی نے پاکستان واپڈا کو ایک سخت مقابلے کے بعد 27-28 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔جبکہ خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 14-28 گول سے اور سی آر نیٹ بال اکیڈمی نے سندھ کو سخت مقابلے کے بعد 16-17 گول سے ہرا دیا۔