قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل پاکستان آرمی اور خواتین کاسی آر اکیڈمی نے جیت لیا

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل پاکستان آرمی اور خواتین کا سی آر نیٹ بال اکیڈمی نے جیت لیا جبکہ مردوں کے ایونٹ میں پاکستان نیوی نے دوسری اور پاکستان واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل پاکستان آرمی اور خواتین کا سی آر نیٹ بال اکیڈمی نے جیت لیا جبکہ مردوں کے ایونٹ میں پاکستان نیوی نے دوسری اور پاکستان واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، چیئرمین مدثر آرائیں، صدر ثمین ملک، وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ڈپٹی سیکرٹری قیصر خٹک، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام، ڈائریکٹر فدا محمد خان، آرگنائزنگ سیکرٹری ریاض احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے گئے۔گزشتہ روز لیاقت جمنازیم میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن اور فائنل پوزیشن کے میچز کھیلے گئے۔ مردوں کے فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو 19-29 گول سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان پولیس کو 9-47 گول ہرا دیا۔

خواتین کے مقابلوں میں سی آر نیٹ بال اکیڈمی نے پاکستان آرمی کو 19-21 گول سے ہرا دیا۔ تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں سندھ نے پنجاب کو 9-28 گول سے ہرا دیا۔