پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 25 ویں مین نیشنل بیس بال چیمپئن شپ جی ایچ کیو راولپنڈی بیس بال گراؤنڈ میں شروع ہو گئی

راولپنڈی۔30جون (اے پی پی):پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 25 ویں مین نیشنل بیس بال چیمپئن شپ جی ایچ کیو راولپنڈی بیس بال گراؤنڈ میں شروع ہو گئی ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر آرمی سپورٹس ڈائرکٹوریٹ لیفٹننٹ کرنل نبیل رانا کو جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ نے خوش آمدید کہا اور تمام کھلاڑیوں نے پرجوش تالیوں میں ان کا استقبال کیا، …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

راولپنڈی۔30جون (اے پی پی):پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 25 ویں مین نیشنل بیس بال چیمپئن شپ جی ایچ کیو راولپنڈی بیس بال گراؤنڈ میں شروع ہو گئی ،

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر آرمی سپورٹس ڈائرکٹوریٹ لیفٹننٹ کرنل نبیل رانا کو جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ نے خوش آمدید کہا اور تمام کھلاڑیوں نے پرجوش تالیوں میں ان کا استقبال کیا، افتتاحی روز کھیلے گئے پہلے میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 15 رنز سے شکست دی،

اویس، عاطف، عبداللہ، یحییٰ، حمید طارق اور قاسم نے دو، دو رنز بنائے ، دوسرے میچ میں واپڈا نے اسلام آباد کے خلاف 4 کے مقابلے 10 رنز سے کامیابی حاصل کی ، واپڈا کی طرف سے محمد وسیم علی تین رنز بنا کر نمایاں رہے، تیسرے میچ میں آرمی نے پولیس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-22 سے زیر کیا ۔