الیجینڈرو ٹیبیلو الواریزنے پہلی مرتبہ میلورکا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

میڈرڈ ۔1جولائی (اے پی پی):چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اے ٹی پی میلورکا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین آفنر کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، یوں وہ گراس کورٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے چلی کے …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

میڈرڈ ۔1جولائی (اے پی پی):چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اے ٹی پی میلورکا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین آفنر کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، یوں وہ گراس کورٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے چلی کے کھلاڑی بن گئے ۔

سپین کے جنوب مغرب کے شہر سانتا پونسا کے گراس کورٹ پر جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل رائونڈ میچ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف حریف آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین آفنر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی چلی کے فاتح کھلاڑی مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں کیریئر کی اعلیٰ 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گے، 19 سالوں میں پہلی بار چلی کے دو کھلاڑی ٹاپ 20 کھلاڑی شامل ہوگئے ہیں ، چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز کے بعد نکولس جیری دوسرے ہیں۔