چین کی بیڈمنٹن ٹیم کے 17 سالہ رکن ژانگ ژیجی ایشیا جونیئر چیمپئن شپ میں میچ کے دوران انتقال کر گئے

بیجنگ۔1جولائی (اے پی پی):چین کی بیڈمنٹن ٹیم کے 17 سالہ رکن ژانگ ژیجی انڈونیشیا میں جاری بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ 2024 میں میچ کے دوران انتقال کر گئے۔ شہنوا کے مطابق ان کے انتقال کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، بیڈمنٹن کی ایشیائی اور چینی گورننگ باڈیز نے ان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ژانگ ژیجی جو یوگیا کارٹا ، انڈونیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

بیجنگ۔1جولائی (اے پی پی):چین کی بیڈمنٹن ٹیم کے 17 سالہ رکن ژانگ ژیجی انڈونیشیا میں جاری بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ 2024 میں میچ کے دوران انتقال کر گئے۔

شہنوا کے مطابق ان کے انتقال کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، بیڈمنٹن کی ایشیائی اور چینی گورننگ باڈیز نے ان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ژانگ ژیجی جو یوگیا کارٹا ، انڈونیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنی ملک کی نمائندگی کر رہے تھے ، شام کے وقت ایک میچ کے دوران اچانک کورٹ پر گر گئے ۔ا ن کو فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

بیڈمنٹن ایشیا نے ان کے والدین، خاندان، اور چینی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن (سی بی اے) سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مزید کہا کہ بیڈمنٹن کی دنیا نے ایک باصلاحیت کھلاڑی کھو دیا ہے۔ ژانگ ژیجی نے رواں سال مارچ میں ڈچ جونیئر انٹرنیشنل میں مینز سنگلز ٹائٹل جیتا تھا۔\